23 نومبر 2014 - 12:15
ضرورت سے زیادہ مطالبات نہ کریں

اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈپٹی اسپیکر سید محمد حسن ترابی فرد نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ویانا میں جاری ایٹمی مذاکرات میں گروپ پانچ جمع ایک ضرورت سے زیادہ مطالبات نہیں کرے گا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام و المسلمین سید محمد حسن ترابی فرد نے ارنا کے ساتھ گفتگو کے دوران جامع سمجھوتے تک رسائی سے متعلق ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپ اس نتیجے پر پہنچ چکا ہےکہ اسے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مذاکرات کی میز پر اور برابر کی سطح پر مشترکہ فیصلے تک پہنچنا ہوگا۔  سید محمد حسن ترابی فرد نے مزید کہاکہ اگر یورپ والوں نے مذاکرات کے دوران منطقی راستہ اختیار نہ کیا تو ان کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جامع ایٹمی مذاکرات کا دسواں اور آخری دور منگل کے دن سے ویانا میں شروع ہوا ہے اور فریقین چوبیس نومبر تک سمجھوتے تک رسائي کے لۓ کوشاں ہیں۔  

.......

/169